Friday, September 05, 2025
 

آئی پی ایل کے بعد ایک اور بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں میچ فکسنگ کا انکشاف

 



بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے ٹیم منیجر کو انسٹاگرام آئی ڈی @vipss_nakrani سے رابطہ کیا اور خود کو ایک بڑا بُکی بتایا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ بُکی نے منیجر کو میچ میں کم از کم 50 لاکھ روپے کمانے کی لالچ بھی دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل