Friday, September 05, 2025
 

عرفی جاوید کی روتی ہوئی اور چہرے پر تشدد کے نشانات والی تصویر وائرل

 



بھارت کی حد تک متنازع ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تشویش اور افواہوں کو جنم دیدیا۔ عرفی جاوید جو اپنے منفرد اور اکثر متنازع فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس یا انداز کے بجائے روتی ہوئی تصویر کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ ماڈل و ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی کی ہے جس میں ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کے ماتھے پر چوٹ کا نشان بھی نظر آیا جس نے مداحوں کو مزید فکر میں ڈال دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی پوسٹس میں عرفی نے ایک تقریب کی خوشگوار تصاویر بھی شیئر کیں، مگر ان کی روتی ہوئی تصویر نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں ان سے خیریت دریافت کی اور کئی مداحوں نے اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے دعا بھی کی کہ وہ جلد بہتر نظر آئیں۔ تاحال عرفی جاوید کی جانب سے اپنی ان تصاویر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل