Loading
نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل)، نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)، میجر لیگ بیس بال (ایم ایل بی) اور دیگر کھیلوں کی لیگز کی غیر قانونی لائیو اسٹریم چلانے والا پائیریسی نیٹورک بند کر دیا گیا۔ موشن پکچر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں کام کرنے والے اینٹی پائیریسی اتحاد ایلائنس فار کریئٹیویٹی اینڈ انٹرٹینمنٹ (اے سی ای) نے مصری حکام کے اشتراک سے اسٹریم ایسٹ اور اس سے متعلقہ 80 انٹرنیٹ ڈومین کے ناموں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ اے سی ای کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اسٹریم ایسٹ کے 1.6 ارب زائد صارفین ہو چکے تھے، جس نے اس کو دنیا کا سب سے بڑا غیر قانونی لائیو اسپورٹس اسٹریمنگ آپریشن بنا دیا تھا۔ کولیشن کا کہنا تھا کہ ایسٹریم ایسٹ کی ویب سائٹس پر ہر ماہ اوسطاً 13 کروڑ 60 لاکھ افراد وزٹ کرتے تھے۔ اے سی ای کے مطابق اسٹریم ایسٹ کی سابقہ تمام سائٹس ادارے کی ’واچ لیگلی‘ پیج پر ری ڈائریکٹ کر دی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل