Loading
غزہ ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے شدید حملوں کی لپیٹ میں ہے، جہاں تازہ بمباری میں مزید 69 فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے یہ سلسلے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ جمعہ کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کے مصطحہ ٹاور کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ یہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے استعمال میں تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ان کارروائیوں میں 422 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 28 بچے شہید ہو رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر شہادتوں میں بچوں کا حصہ 30 فیصد ہے۔ اس صورتحال نے علاقے میں انسانی المیے کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو نشانہ بنایا۔ وزارتِ صحت کے مطابق 57 سالہ احمد شہادہ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا اور ان کی لاش بھی فوج اپنے ساتھ لے گئی۔ غزہ اور مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں نے فلسطینی عوام کو شدید غم و غصے اور بے بسی کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل