Loading
ایف آئی اے بلوچستان زون نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا تعلق بنوں سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق اپر دیر، 2 کا تعلق مردان سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان غیر قانونی سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل