Monday, September 08, 2025
 

سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان کی بیٹنگ جاری

 



سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی 20 سیریزکا فائنل شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی اوپننگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور صاحبزادہ فرحان صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل