Monday, September 08, 2025
 

دورہ پاکستان سے قبل پروٹیز کو کپتان باووما کی فٹنس کی فکر لاحق

 



جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے۔ انجری کی شدت ابھی طے نہیں کی گئی لیکن یہ صورتحال جنوبی افریقی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ پانچ ہفتوں بعد وہ پاکستان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچزکھیلیں گے۔ باووما رواں سال دوسری بار دوران میچ انجرڈ ہوئے، اس سے قبل جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران بھی وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے 66 رنز بنائے۔  آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا ورک لوڈ محدود رکھا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف وہ تینوں میچوں میں شریک ہوئے،  وہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں اور اب ان کی اگلی سیریز اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل