Loading
پی سی بی نے 6 اکتوبرسے شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئین سیالکوٹ،رنز اپ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔ 9 راونڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے راونڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہوروائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اختراسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان اسٹیڈیم پشاور، فاٹا اورملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد اور فیصل آباد کا کراچی بلوزسے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد پرمقابلہ طے ہے۔ واضح رہے کہ 6 ٹیموں فاٹا، پشاور،لاہوروائٹس، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اوربہاولپورنےبہتر کارکردگی کی بنیاد پررواں سال ایونٹ میں شرکت کا حق حاصل کررکھا تھا، بعدازاں پی سی بی کے چئیرمین محسن رضا کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی میں 2 کی بجائے پوائنٹس کے لحاظ سے 4 ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔ فاٹا نے 108،کراچی بلوز نے 96، فیصل آباد نے 87 اورملتان نے 86 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا، قبل ازیں پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی میں 18 کی بجائے 8 ٹیمیں کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 21 مرتبہ کی چیمپئین کراچی کی دونوں ٹیموں کو ٹرافی میں جگہ بنانے کے لیے حنیف محمد ٹرافی میں شرکت کاموقعہ دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل