Loading
شہر میں گھروں کے باہر سے گاڑیوں کی چوری کے واقعات تھم نہ سکے ، ماڈل کالونی سے نامعلوم ملزمان مزاحیہ اداکار ولی شیخ کی کار گھر کے باہر چوری کر کے فرار ہوگئے۔ کامیڈین ولی شیخ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور بتایا کہ 30 ستمبر کی منگل کی دوپہر 4 سے پانچ بجے کے درمینا نامعلوم ملزمان معین آباد میں میرے گھر کے باہر سے گاڑی لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے مددگار پولیس 15 کو اطلاع دی مگر کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا جس کے بعد میں نے تھانے جاکر صورت حال سے آگاہ کیا تو وہاں میری شکایت کو سنا گیا۔ ولی شیخ نے کہا کہ میں ایک چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور بہت محنت کے بعد یہ گاڑی لی تھی، پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ گاڑی کی تلاش میں مدد کریں اور اقدامات کر کے اسے برآمد کروائیں۔ کامیڈین نے حکومت اور پولیس سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن کا مطالبہ بھی کیا جبکہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ویڈیو پیغام کو شیئر کر کے اُن کی آواز بنیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل