Tuesday, September 30, 2025
 

صبا فیصل نے بہو کی تعریفوں کے پل باندھ دیے؛ وجہ جان کر مداح بھی خوش

 



سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر اپنی بہو کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئیں تاہم اس بار وجہ ان کی چھوٹی بہو نشا طلعت ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنی چھوٹی بہو کو "گھر کی روشنی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ نشا کو دیکھ کر لگتا ہے ایک سچا مسلمان ایسا ہی ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ نشا کی وجہ سے ہمارے گھر میں سکون، راحت اور مثبت توانائی بھر گئی۔ بہو نشا کی عبادت گزاری اور صبر نے سب کو متاثر کیا۔ صبا فیصل نے بتایا کہ یہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی نشا نے جس حوصلے اور صبر سے کام لیا وہ ایک مثال ہے۔ اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد پہلی عید پر نشا نے کہا کہ میں عید مناؤں گی کیوں کہ یہ میرے بیٹے کی پہلی عید ہے۔ صبا فیصل کے بقول اس موقع پر بہو نے کہا کہ میرے والد اللہ کے پاس لوٹ گئے ہیں لیکن یہ میرے بیٹے (حذیفہ) کی پہلی عید ہے۔ اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ نشا نے ہم سب سے کہا کہ غم کے باوجود خوشیاں بانٹنا ہی ایمان ہے۔ صبا فیصل نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نشا کے اس یقین اور حوصلے کو دیکھ کر کئی بار رو پڑتی ہوں۔ ادکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے اب تک نشا کے چہرے پر کبھی مایوسی نہیں دیکھی، وہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔ صبا فیصل نے مزید بتایا کہ بہو کی نیک طبیعت اور مضبوط عقیدے نے میرا ڈپریشن بھی کم کردیا اور اب تہجد کی نماز میری زندگی کا حصہ ہیں۔ عبادت واقعی سب سے بہترین علاج ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل