Tuesday, September 30, 2025
 

مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مبنی ٹیلی فلم ’’بے گناہ‘‘ کا ٹیزر جاری

 



دنیا کی کسی بھی شوبز انڈسٹری سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کسی طور بھی کم نہیں ہے اور اس کا ایک مظاہرہ نئی ٹیلی فلم بے گناہ ہے۔ عالمی سیاست کے الٹ پھیر اور عیار دشمنوں کی مکاری کو بے نقاب کرنے اور اپنا بیانیے کی فروغ کے لیے ڈراما اور فلم انڈسٹری ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ پڑوسی ملک نے اپنے کئی کالے کرتوتوں کو اپنی فلم انڈسٹری کے ذریعے چھپانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ٹیلی فلم "بے گناہ" بھی مودی سرکار کے ایک ایسے ہی ناٹک کا پول کھولنے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں چشم کشا حقائق بتائے گئے ہیں۔ بے گناہ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنے ہی سیاحوں کو سیاسی فائدے کی بھینٹ چڑھایا اور الزام پاکستان پر لگا کر جنگ چھیڑ دی۔ ٹیلی فلم بے گناہ کی کہانی یہیں نہیں رکتی بلکہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب اور بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرئے جانے کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ ٹیلی فلم میں شمعون عباسی، نازش جہانگیر، کامران جیلانی، حسن نیازی، حماد فاروقی اور سلیم شیخ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ بے گناہ کے ہدایتکار شمعون عباسی ہیں جب کہ کہانی علی معین اور عرفان چانڈیو نے لکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ٹیزر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ ایک مداح نے لکھا: "آخرکار پاکستان نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا شروع کیا ہے۔" ایک اور نے کہا: "یہ ڈرامہ بھارت کا اصل چہرہ دکھائے گا۔" حتیٰ کہ ایک بھارتی مسلمان فین نے کمنٹ کیا: "میں یہ ضرور دیکھوں گا!

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل