Wednesday, October 01, 2025
 

بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں؟ سوال زیر بحث

 



ایشیا کپ کو متنازع بنانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے خلاف ماحول بنانا شروع کردیا۔  ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اس میں بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کو اس حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ قریب آنے پر اصل پوزیشن واضح ہوگی۔ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، جو پروٹوکول موجود ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں اتناشور مچا کے سوریا کمار پاکستانی پلیئرز کی جانب دیکھنے سے بھی گھبرانے لگے اور آخر میں انہوں نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ ویمن کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 11 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان ویمنز ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی جبکہ ون ڈے میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں پانچ اکتوبر کو کولمبو میں مدمقابل آئیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل