Loading
شہر قائد میں گلشن اقبال پولیس نے منگل کی شب مین یونیورسٹی روڈ تکون پارک کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے قتل کا مقدمہ نمبر 285 سال 2026 بجرم دفعہ 302 اور 324 چونتیس کے تحت مقتول کے دوست کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا،
ایس ایچ او گلشن اقبال سعود احمد نے بتایا کہ مدعی مقدمہ راجہ بشیر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گلشن اقبال بلاک 11 ارم اپارٹمنٹ کا رہائشی ، اپنا ذاتی اسٹیٹ ایجنسی و ٹریول کا کام کرتا ہوں۔
5 مئی بروز منگل بمقام مین یونیورسٹی روڈ جانب نیپا تکون پارک گلشن اقبال بلاک 7 میں واقع کوئٹہ چائے کی ہوٹل روڈ پر اپنے دوست 50 سالہ محمد واجد کے ہمراہ بیٹھا ہوا چائے پی رہا تھا کہ رات پونے گیارہ بجے کے قریب لوگوں کا شور شرابہ ہوا اور لوگ بھاگے۔
اس دوران فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں میری بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر گولی لگی جبکہ میرے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر بھی گولی لگی جس سے میں زخمی ہوگیا اور میرے دوست واجد کو بھی گولی لگی جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال آگئے۔
مدعی کے مطابق میں ابھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہوں اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرے دوست واجد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
لہذا میرا دعویٰ نامعلوم شخص یا اشخاص پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے ساتھی واجد کو فائرنگ کر کے ہلاک اور مجھے زخمی کرنے ان کے خلاف کارروائی کی جائے جس کے بعد گلشن اقبال پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل