Thursday, May 07, 2026
 

کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نور محمد گوٹھ سیکٹر 30 اے میں فائرنگ سے 18 سالہ وزیر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔  شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے نوجوان کا بیان قلمبند کیا جا رہا رہے۔  گلستان جوہر کے علاقے بلاک 11 بلاچ پاڑہ گلی نمبر ایک فائرنگ سے 50 سالہ کریم نامی شخص زخمی ہوگیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے قائد عوام کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے 19 سالہ اصغر شاہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔  مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل