Tuesday, May 12, 2026
 

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گلشنِ ضیا کے علاقے میں کی گئی، جہاں مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کی شناخت علی اکرم اور دانیال عباسی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ تیسرے گرفتار ملزم احتشان کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل