Tuesday, May 12, 2026
 

حقوق تسلیم کیے بغیر حل ممکن نہیں، 14 نکاتی تجاویز امن کی ضمانت ہیں، ایرانی اسپیکر

 



ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی پیش کردہ 14 نکاتی تجاویز میں شامل ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کیے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے قومی مفادات اور عوامی حقوق کو نظر انداز کرکے کسی بھی سیاسی یا سفارتی فارمولے کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔ There is no alternative but to accept the rights of the Iranian people as laid out in the 14-point proposal. Any other approach will be completely inconclusive; nothing but one failure after another. The longer they drag their feet, the more American taxpayers will pay for it. — محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) May 11, 2026 انہوں نے واضح کیا کہ اگر واشنگٹن نے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار نہ کیا تو موجودہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جتنی تاخیر کی جائے گی اس کے مالی اور سیاسی اثرات امریکی عوام اور ٹیکس دہندگان کو زیادہ بھگتنا پڑیں گے۔ ایرانی اسپیکر کے مطابق خطے میں پائیدار استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کے مؤقف اور اس کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے تسلیم کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل