Friday, May 29, 2026
 

راولپنڈی میں خوفناک حادثہ، لائٹ خراب ہونے پر موٹر سائیکل سوار پل سے نیچے گر گئے

 



راولپنڈی میں دو مختلف حادثات میں 12 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق روات چک بیلی روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار اندھیرے کے باعث پل سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں ایک سوار جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر چار افراد سوار تھے، لائٹ خراب ہونے کے باعث  موٹر سائیکل سوار کو پل نظر نہ آیا اور پل سے نیچے گر گئے۔ جاں بحق و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے ملالہ پل کے قریب 12 سالہ بچہ عبداللہ  پاؤں سلپ ہونے کے باعث برساتی نالہ میں جاگرا اور ڈوبنے  کے باعث دم توڑ گیا جسکی ڈیڈ باڈی نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل