Loading
صدر مملکت آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو عوام کے درمیان رہنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عیدالاضحی کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء حاجی علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار اور سید ذوالفقار علی شاہ سمیت ارکانِ سندھ اسمبلی شامل۔ عید کی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام کے درمیان رہیں، ان کے مسائل حل کریں۔
صدر زرداری نے مزید ہدایت کی کہ فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل