Sunday, June 28, 2026
 

چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق بلوچستان کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 



پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق بلوچستان کے وفد کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بلوچستان کے معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران چمن کے لوگوں کے پاک افغان بارڈر پر روزگار اور آمدورفت کے حوالے سے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کی بہادر افواج ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے۔ پارٹی نے بلوچستان میں ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں، پارٹی بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور  قیادت پارٹی کارکنوں کی تجاویز کو بے حد اہمیت دیتی ہے۔ دوسی جانب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کارکن پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کریں۔ میں جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا۔  صوبائی وزیر نے محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اور محکمہ اوقاف میں کی گئی اصلاحات کے بارے بھی آگاہ کیا۔ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی نصیر احمد باچا خان اور گوادر کے صدر امام بخش بلوچ سے ٹیلی فون پر بھی بات چیت کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل