Loading
خیبر پختونخوا سے اسمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر امتیاز نے بتایا کہ ٹرک مانسہرہ سے آرہا تھا اور اس پر 7 سو فٹ چیڑ کے درختوں کو کاٹ کر لوڈ رکھا گیا تھا۔
راولپنڈی سے تعاقب کرتی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب ٹرک روکوا کر چیک کیا تو سوار کسی قسم کا ثبوت مہیا نہ کرسکے۔
عامر امتیاز ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی نے مزید بتایا کہ پاکستان فاریسٹ ایکٹ 1927 کے تحت لکڑی اور ٹرک کو ضبط کرکے سہالہ فاریسٹ سیل ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔
لکڑی اسمگل کرنے والوں کو55 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل