Sunday, August 23, 2026
 

گلگت تا تاوبٹ روڈ کا منصوبہ، علاقائی ترقی، معاشی خوشحالی اور روشن مستقبل کی جانب اہم قدم

 



جی بی اور آزاد کشمیر کی معاشی خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دلکش وادیوں کی تقدیر بدلنے اور جغرافیائی فاصلوں کو کم کرنے کے لیے گلگت تا تاؤبٹ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سفری سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے لیے یہ نیا منصوبہ گلگت بلتستان، منی مرگ، گریز اور وادیِ نیلم کے علاقوں کو آپس میں جوڑے گا۔گلگت تا تاؤبٹ نئی سڑک کو خطے کی ترقی اور رابطہ کاری میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ گلگت سے وادیِ نیلم شاہراہ کی تعمیر سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اہم منصوبے سے خوبصورت وادیوں تک سیاحوں کو آسانی سے رسائی ممکن ہوگی، جس سے علاقے میں سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔گلگت تا تاؤبٹ روڈ کا منصوبہ علاقائی ترقی، معاشی خوشحالی اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل