Loading
بھارت کے خلاف لارڈز میں شاندار بولنگ کرنے والے انگلش پیسر جوفرا آرچر باقی میچز کھیل کر ایشز سیریز میں بھی شرکت کرنے کے آرزومند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ممکن کوشش کرکے آسٹریلیا کا رخ کروں گا۔ آرچر نے لارڈز میں 5 وکٹیں اڑائیں اور انگلش کرکٹ میں سب سے تیز اوور (39.2 اوورز) کا ریکارڈ بنایا۔ انگلش پیسر کا کہنا تھا کہ میری نظریں آسٹریلیا کے خلاف روایتی ایشز سیریز پر مرکوز ہیں، میں نومبر میں ان مقابلوں کے لیے آسٹریلیا کا سفر بھی ممکن بنانا چاہوں گا۔ واضح رہے کہ جوفرا آرچر کو بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل