Loading
آسٹریلیا سے ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی، جس میں خطے کے سابق عظیم کھلاڑی مدعو کیے جائیں گے۔ ڈبلیو سی اے کے صدر کشور شالو نے جمیکا میں 27 رنز پر ڈھیر ہوکر سیریز میں 0-3 سے ناکامی کے بعد سوچ بچار شروع کر دیا، ہنگامی میٹنگ میں ٹیم کی بدترین ہار کا جائزہ لیا جائے گا، اس میں صرف رسمی حیثیت نہیں بلکہ عملی اقدامات طے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مشاورت کے لیے سابق کرکٹرز برائن لارا، کلائیو لائیڈ اور ویوین رچرڈز کو مدعو کیا ہے۔ ان کے علاوہ شیونرائن چندرپال، ڈیسمنڈ ہائنز اور ایان بریڈشاؤ بھی شریک ہوں گے، یہ تمام سابق پلیئرز اپنے تجربات کی روشنی میں حقیقی اور قابلِ عمل سفارشات فراہم کریں گے۔ ویسٹ انڈین بورڈ چیف نے اس موقع پر کہا کہ ہر ویسٹ انڈین فین کی طرح مجھے بھی اس شکست نے بہت تکلیف دی تاہم یہ تقسیم کا نہیں بلکہ مضبوط کابینہ کی جانچ کا وقت ہے، ہمیں سب کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ چیف نے کہا کہ امید ہے ٹیم ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی، خصوصاً نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پاکستان کے خلاف اگلی وائٹ بال سیریز سے قبل ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لانا ضروری ہوگیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل