Wednesday, July 16, 2025
 

برطانیہ کے لیے پروازوں کی راہ ہموار، پی آئی اے فلائٹ آپریشن کے فریم ورک پر کام شروع

 



برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کے فریم ورک پر کام شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن نے فلائٹ آپریشن کے فریم ورک پر کام شروع کردیا  اور اس سلسلے میں سی ای او پی ائی اے نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے یو کے سول ایوی ایشن سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے برطانیہ کے لیے آپریٹ کرنے کی درخواست دے گی۔ یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آپریشن کے آغاز پر اجازت طلب کی جائیگی، یوکے سول سول ایوی پی آئی اے کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ جاری کاریگی، ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کے بعد پی آئی اے کی جانب سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائیگا۔ یوکے فلائٹ آپریشن پابندی سے پی آئی اے 215ارب کا نقصان ہوا، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔ پی آئی اے انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز فروری 2025 ہوئے۔  برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک کا انتہائی اہم روٹ ہے، پی آئی اے برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل