Friday, September 05, 2025
 

حکومت کا بیوروکریٹس کو عالمی معیار کی تربیت دینے کا فیصلہ

 



 حکومت نے بیوروکریٹس کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تربیت اداروں کی عالمی تنظیم برائے اسٹینڈرائزیشن کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے اچھی شہرت کی حامل فرمز سے ٹینڈرز طلب کر لیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول بیوروکریٹس کے تربیتی اداروں میں ISO , 21001 کے معیار کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک سیکٹر گورننس کی  میں بہتری سمیت احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بولیاں لگانے کے لیے دستاویزات  پیپرا قواعد کے مطابق 22 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سول بیوروکریٹس کی  پیشہ ورانہ استطاعت بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل