Friday, September 05, 2025
 

12 ربیع الاول کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے، کراچی پولیس چیف

 



کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ شہر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ہفتے کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ کراچی میں 12 ربیع الاول کو مخصوص جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل فون سگنلز جام کرنے کی درخواست کی ہے، ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زون کے 23 مقامات پر مکمل طور پر سگنلز جام ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقل طور پر پورے کراچی میں موبائل فون سگنلز جام نہیں کیے جائیں گے  شہریوں کی سہولت کے لیے ہر جگہ موبائل فون سگنل جام نہیں کریں گے۔ جاوید عالم اوڈھو نے نے کہا کہ ٹاور سے لے کر نشتر پارک تک مرکزی جلوس نکلتے ہیں اور مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر موبائل فون سگنلز جام کرنے کی درخواست کی ہے، یہ تمام تر اقدام فل پروف سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل