Wednesday, July 16, 2025
 

دنیا کے 8 قدیم ترین ممالک

 



دنیا کے قدیم ترین ممالک کی فہرست مرتب کرنا بعض اوقات مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ ملک یا ریاست کا جدید تصور قدیم زمانے میں مختلف تھا۔ کیونکہ اس وقت تہذیبیں ہوا کرتی تھیں۔ تاہم تسلیم شدہ تاریخ کے تسلسل کی بنیاد پر درج ذیل 8 ممالک کو دنیا کے قدیم ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے: 1۔ ایران اس کا قیام تقریباً 3200 قبل مسیح میں ہخامنشی سلطنت کے تحت آیا۔ اس میں فارسی سلطنتیں (ہخامنشی، ساسانی، صفوی)، زرتشت مذہب، اور قدیم فارس کا اثر موجود تھا۔ 2. مصر یہ تقریباً 3100 قبل مسیح کی تاریخ کا حامل ہے۔ یہ بھی دنیا کی قدیم ترین مسلسل تہذیب ہے جو فرعونوں کی سلطنت، اہرام مصر، اور دریائے نیل کی تہذیب کی حامل ہے۔ 3. چین اس ملک کی تاریخ تقریباً 2070 قبل مسیح ہے جو زیاو خاندان سے شروع ہوتی ہے۔ یہ بھی قدیم سلطنتوں کا تسلسل ہے جس میں زیاو، شانگ، ژاؤ، کنفیوشزم شامل ہے۔ یہ عظیم دیوارِ چین کیوجہ سے بھی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ 4. یونان  یونان تقریباً 800 قبل مسیح پولیس سٹی سسٹم سے تعلق رکھتا ہے۔ ایتھنز، اسپارٹا، فلسفہ، جمہوریت، اور اولمپک گیمز کے تصور یہیں کی پیداوار ہیں۔ 5. بھارت  بھارت تقریباً 1500 قبل مسیح ویدک دور سے تعلق رکھتا ہے۔  ویدک تہذیب، ہندو دھرم، بدھ مت، موریہ و گپتا جیسی قدیم سلطنتوں کا حامل یہ ملک رہ چکا ہے۔ 6. جاپان  اس کا قیام 660 قبل مسیح روایتی طور پر شہنشاہ جِمو کی حکومت کے تحت ہوا۔ دنیا کی قدیم ترین مسلسل بادشاہت۔ شِنٹو مذہب اور سمورائی کلچر کا منبع ہے۔ 7. ایتھوپیا یہ تقریباً 980 قبل مسیح سے وجود میں آیا۔ یہ عیسائیت کا قدیم مرکز، اکسیوم سلطنت رہ چکا ہے اور کبھی کولونائز نہیں ہوا (سوائے مختصر اطالوی دور کے)۔ 8. سان مارینو یہ 301 عیسوی سے موجود ہے۔ یہ یورپ کا سب سے قدیم اور مسلسل خودمختار جمہوری ملک ہے جو رومن سلطنت سے آزادی کے بعد قائم ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل