Loading
انڈونیشیا میں ہونے والی روایتی کشتی ریس کے دوران 11 سالہ طالبعلم ریان ارکان دخا کے دلچسپ اور منفرد ڈانس نے دنیا بھر کے دل جیت لیے۔ یہ ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی اسی ڈانس کو فالو کرنے لگے ہیں۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کی صدیوں پرانی ثقافتی کشتی ریس کے دوران پیش آیا جہاں ہر کشتی کے فرنٹ پر ایک بچہ یا بچی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈانس کرتا ہے۔ ریان ارکان دخا نے نہ صرف ڈانس کیا بلکہ ایسا انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔ بی بی سی کے مطابق ریان نے یہ ڈانس خود تخلیق کیا اور کسی پلاننگ کے بغیر فی البدیہہ رقص شروع کر دیا۔ ریان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، دنیا بھر کے ایتھلیٹس، فٹبالرز، باسکٹ بال کھلاڑی، اور رگبی ٹیمیں کھیل کے بعد ریان کے اسٹیپس پر جھومتی نظر آ رہی ہیں۔ @brainrot.com1 Kid dancing on boat #winner #boatrace #dancingkidonboat #viralvideo #blowthisup #trending #fyp #xybca ♬ original sound - brainrot.com1 اے بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ بچے کے ڈانس نے دنیا بھر کے اسپورٹس کلچر میں نیا رجحان متعارف کرا دیا ہے۔ ریان نے بی بی سی کو بتایا: “میں نے اس ڈانس کا پہلے کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا، بس دل سے آیا اور میں نے ڈانس شروع کر دیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ اتنا مقبول ہوگا۔”ریان کی ویڈیو پر لاکھوں ویوز، شیئرز اور تعریفوں کا سیلاب آیا۔ #RyanDanceChallenge ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب شارٹس پر اسی انداز کے ہزاروں ویڈیوز سامنے آ چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل