Saturday, September 13, 2025
 

باجوڑ میں تھانے پر راکٹ حملہ، دیر لوئر کے اہم بازار میں بم ناکارہ بنادیا گیا

 



باجوڑ، دیر لوئر: باجوڑ میں دہشت گردوں نے تھانے پر راکٹ سے حملہ کردیا، دیر لوئر میں بڑے تجارت مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے راکٹ فائر کردیا۔ ڈی ایس پی نیاز محمد کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثنا دیر لوئر میں ہی نامعلوم ملزمان نے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا۔ بم رکھے جانے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو سیل کردیا، بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل