Loading
ویسٹ انڈیز کےسابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 2021 میں اچانک آئی پی ایل چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی سنچری بنانے والے بلے باز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پنجاب کنگز میں ان کی بے عزتی کی گئی جس کی وجہ سے وہ زندگی میں پہلی بار ڈپریشن میں گھِر گئے۔ واضح رہے 2021 میں آئی پی ایل کووڈ کیسز میں اضافے کے سبب مئی میں معطل کر دی گئی تھی اور پھر اس ہی برس ستمبر میں یو اے ای میں مکمل کروائی گئی تھی۔ کرس گیل نے لیگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پنجاب کنگز کی جانب سے دو میچز کھیلے اور پھر مبینہ طور پر ’ببل فٹیگ‘ کی وجہ سے آئی پی ایل کا بائیو سیکیور ماحول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ کئی برسوں بعد اب کرس گیل نے لیگ چھوڑنے سے متعلق درست وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کنگز میں ان کے ساتھ درست رویہ نہیں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کنگز کے ساتھ ان کی آئی پی ایل قبل از وقت ختم ہوئی۔ ان کی پنجاب کنگز میں بہت تذلیل کی گئی۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھ سینئر جیسا سلوک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے لیگ کے لیے اتنا کچھ کیا اور جو فرنچائز بہت سی اقدار لے کر آیا، اس کی تذلیل کی گئی اور بچوں کی طرح سلوک کیا گیا۔ ان میں یہ احساس بڑھتا جا رہا تھا۔ ایسا پہلی بار تھا جب انہیں ڈپریشن کا احساس ہو رہا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل