Loading
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے والدین کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے بلا ارادہ سگریٹ کا دھواں سانس میں لیتے ہیں، اس عمل سے ان کے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان کو سانس کے دائمی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرنل تھورکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کے سبب نسلوں کے درمیان ہونے والے نقصان کی نشان دہی کی گئی۔ تحقیق میں والد حضرات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے قریب سگریٹ نوشی کرنے سے گریز کریں تاکہ ان مسائل کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ یونیورسٹی آف میلبرن کے محققین کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پوتے پوتی (یا نواسے نواسی) بلا ارادہ سگریٹ نوشی سے متاثر ہیں تو ان کے کرونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ واضح رہے سی او پی ڈی کے سبب سالانہ 30 لاکھ افراد کی موت واقع ہوتی ہے۔ تحقیق کے لیے محققین نے تسمانین لونگیٹیوڈنیل ہیلتھ اسٹڈی کا حصہ بننے والے 8000 سے زائد بچوں کے پھیپھڑوں کی فعالیت جاننے کے لیے اسپائرومیٹری کا استعمال کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل